Saturday, April 27, 2024

سری لنکا میں معاشی بحران پر کابینہ کے تمام وزراء مستعفی

سری لنکا میں معاشی بحران پر کابینہ کے تمام وزراء مستعفی
April 4, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا، سری لنکن کابینہ کے تمام چھبیس وزراء مستعفی ہوگئے۔

کابینہ کے وزراء نے وزیر اعظم کو استعفے بھجوادئیے، ملک میں مظاہروں کی وجہ سے وزراء نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، سری لنکا بھر میں لوگ کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔

کولمبو میں سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے احتجاج کیا اور صدرراجا پکسا سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ سری لنکا میں گزشتہ کئی روزسے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔