Saturday, May 11, 2024

سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی

سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی
May 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر سری لنکا کی ٹیم  کے کورونا ٹیسٹ  کیے گئے۔ مہمان ٹیم  دورہ پاکستان پر  تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ  کھیلے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہو گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے  سیریز کراچی میں  کھیلی  جائے گی۔