Wednesday, May 1, 2024

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ
July 9, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی اور بجلی کی بندش کےخلاف مظاہرے جاری ہیں۔ سری لنکا کو خوراک ، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ پولیس نے طلبا مظاہرین پر واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

 قبل ازیں سری لنکا کی حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل  کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ پٹرول بحران کے شدت اختیار کرتے ہی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔ احتجاج میں ڈاکٹرز ، بینکرز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت ہوئی۔ مظاہرین نے حکومت سے ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  پٹرول دو  یا عہدہ  چھوڑ دو۔

سری لنکن  حکومت کا کہنا تھا کہ پٹرول کی تازہ  کھیپ 22 جولائی کو پہنچے گی، جبکہ پٹرول اور ڈیزل  کی   انڈیا سے  آنے والی  ایک  کھیپ  13 جولائی  کو پہنچنے کا امکان ہے۔