Friday, April 26, 2024

سرپرائز عمران خان کو نہیں عثمان بزدار کو ملا، شاہد خاقان عباسی

سرپرائز عمران خان کو نہیں عثمان بزدار کو ملا، شاہد خاقان عباسی
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم اور رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں سرپرائز عمران خان کو نہیں عثمان بزدار کو ملا۔

منگل کے روز احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اب چند دن رہ گئے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ دوسرے ممالک نے خط لکھ کر عمران خان کو دھمکیاں دیں۔

شاہد خاقان عباسی بولے کہ اگر آپ پارلیمان کو اعتماد میں لیتے تو آج پارلیمنٹ اپکے ساتھ کھڑی ہوتی پاکستان ایک خودمختار ملک ہے خود مختاری تبھی ختم ہو جاتی ہے جب آپ جلسوں میں خط لہرائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزراء نے اپنی وزارتوں کے کرپشن کیس ہم. پر بنائے۔ حکومت کی کرپشن کے کیسز سینکڑوں ارب کے اندر ہیں۔ ان کو حساب دینا ہو گا، کل شام وزیراعلیٰ پنجاب بھی سیاست کی نظر ہو گیا۔

لیگی رہنماء مزید بولے کہ عمران خان نے گیارہ افراد کو فارن فنڈنگ کیس میں قربان کردیا، ملکی معیشت کو تباہ کردیا ملکی معیشت کے حوالے سے آئی ایم ایف کی رپورٹ آچکی ہے۔