سروسز اسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہو گیا۔
سمن آباد کے رہائشی حامد یاسین کو سینے میں درد کی شکایت پر سروسز اسپتال لایا گیا جہاں وہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ لواحقین نے لاش جیل روڈ پر رکھ کر ٹریفک بند کر دی اور احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹروں سےحامد کی ای سی جی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے 5 مرد اور 4 خواتین کو حراست میں لے لیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحِق ہونے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔