Saturday, October 1, 2022

سرکاری ملازمین کی تعداد ایک کروڑ نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی تعداد ایک کروڑ نہیں، مولانا فضل الرحمٰن
February 20, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے سرکاری ملازمین کی تعداد ایک کروڑ نہیں۔ یہ قوم کو بے وقوف بنانے آئے تھے۔

ہنگو میں جلسہ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان میں معیشت تباہ ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کوئی دوا تک نہیں خرید سکتا۔ جہاں معیشت تباہ ہو اور مہنگائی ہو تو وہاں بدامنی آتی ہے۔ آج لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے امن تباہ ہو گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا  یہ کہتے تھے کہ مسیحا آ گیا، اب لوگ باہر سے آئیں گے۔ صرف اسٹیٹ بینک کا  سربراہ اور ایف بی آر کا چیئرمین ہی باہر سے آیا۔ حکومت نے 50 لاکھ گھر دینے کے بجائے غریبوں کے 50 لاکھ گھر گرا دیئے۔ ملکی معیشت تباہ ہو گئی۔ بیروز گاری اور مہنگائی کے سبب بد امنی بڑھی۔