Thursday, April 18, 2024

سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن، نئے پے اسکیل بھی جاری

سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن، نئے پے اسکیل بھی جاری
July 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن اور سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل بھی جاری کردیئے۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا۔

گریڈ 1 کے ملازم کی کم از کم تنخواہ 13 ہزار 550 اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 26 ہزار 450 روپے ہوگی۔ سرکاری ملازمین کے نئے پے سکیل آج یکم جولائی 2020 سے نافذالعمل ہوگئے۔

گریڈ 17 کے ملازم کے کم از کم تنخواہ 45 ہزار 70 روپے اور زیادہ سے زیاہ 1 لاکھ 13 ہزار 470، گریڈ 21 کے ملازم کی تنخواہ کم از کم ایک لاکھ 13 ہزار 790 اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 76 ہزار 70 روپے۔ گریڈ 22 کے ملازم کی کم ازکم تنخواہ ایک لاکھ 22 ہزار 190 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 44 ہزار 130 روپے ہوگی۔

نئے پے سکیل 2017 طرح کے پے سکیل کی جگہ رائج ہونگے۔ نئے پے سکیل کے بعد پانچوں ایڈہاک ریلیف ضم ہو جائیں گے۔ ایڈہاک ریلیف 2016 سے 2021 کے درمیان دیئے گئے۔