Sunday, May 5, 2024

سرکاری حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانیوالوں کیلئے مختص کرنیکا فیصلہ

سرکاری حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانیوالوں کیلئے مختص کرنیکا فیصلہ
February 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سرکاری حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مجوزہ حج پالیسی 2023 کے اہم نقاط سامنے آگئے، ذرائع وزارت مذہبی اُمور کے مطابق حج اخراجات 13 لاکھ روپے تک جا پہنچے، مزید اضافے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے حج کیلئے دو ارب ڈالرز کے انتظام سے معذرت کر لی تھی۔

ڈالرز کی قلت کے باعث 40 کے بجائے 50 فیصد کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دے دیا۔ ڈالر جمع کرانے والے 22 ہزار 400 سے زائد عازمین قرعہ اندازی کے بغیر حج کریں گے۔

سرکاری اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ سکیم کے تحت ڈالر دینے والوکے لئے مختص ہوگا۔ حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جاسکیں گے۔

ڈالرز کی قلت کے سبب سرکاری اسکیم کا مزید حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دیا جا سکتا ہے۔ حج پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔