Friday, April 19, 2024

سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کی قرعہ اندازی آج ہوگی

سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کی قرعہ اندازی آج ہوگی
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مواصلات اسد محمود اور وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع ہوں گے۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج کیلئے تریسٹھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ درخواستیں جمع ہو چکیں جن میں سے 32 ہزار عازمین حج کا انتخاب کیا جائے گا۔