Saturday, September 7, 2024

سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
September 16, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل نے نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا۔ آرمی پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

سرجن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔