Thursday, May 2, 2024

مودی کی تنہا کرنے کی کوشش ناکام ، سری لنکن آرمی  ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مودی کی تنہا کرنے کی کوشش ناکام ، سری لنکن آرمی  ٹیم پاکستان پہنچ گئی
October 12, 2016
لاہور(92نیوز)مودی کے ناپاک عزائم خاک مل گئے پاک فوج کے تحت جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی  پہلی انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں  شرکت کے لیے ،16 مختلف ممالک کی آرمی کی  ٹیمیں  پاکستان آئیں گی،سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان آرمی کی طرف سے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں منعقدہ پہلی انٹرنیشنل جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی چیمپیئن شپ میں  شرکت کے لیے سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی تو پاک آرمی کی طرف سے  ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کیئے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔  سری لنکن ٹیم نے پاکستان آرمی کے پر جوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔  ٹیم کو سخت سیکورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے لے جایا گیا  پیسسز چیمپیئن شپ 18 اکتوبر کو لاہور گیریژن میں شروع ہو گی جو 5 روز تک جاری رہے گی، انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں 16 مختلف ممالک کی آرمی کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس کی میزبان پاک آرمی ہے ۔