Saturday, April 27, 2024

صرف سپریم کورٹ نہیں عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

صرف سپریم کورٹ نہیں عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متحدہ اپوزیشن کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے صرف سپریم کورٹ نہیں عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے ارکان اور ادارے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ ڈپٹی اسپیکر رولنگ جمہوریت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں۔ ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنے اور ڈکٹیٹر شپ مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ جمعہ کو ملک بھر میں یوم تحفظ آئین اور یوم تشکر منایا جائے گا۔ ریلیاں نکالی جائیں گی اور وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔