وزیر آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور محمد نوید نے پولیس کو بیان دیدیا۔
مبینہ حملہ آور محمد نوید نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی۔ کہا کہ عمران خان لاہور سے چلے تو سوچا تھا انہیں مارے گا۔ موٹر سائیکل پر لاہور سے وزیرآباد پہنچا، وہ اکیلا ہے، حملے میں اور کوئی شامل نہیں تھا۔
مبینہ حملہ آور نوید سوہدرہ کا رہائشی ہے، نائن ایم ایم پستول اور دو خالی میگزینز برآمد ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ویڈیو لیک ہونے پر تھانے کا عملہ معطل کر دیا۔