Saturday, July 27, 2024

سردی کی آمد آمد، متاثرین سیلاب کو کمبل اور رضائیوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم

سردی کی آمد آمد، متاثرین سیلاب کو کمبل اور رضائیوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم
September 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ سردی کی آمد آمد، متاثرین سیلاب کو کمبل اور رضائیوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے لندن روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر سیلاب کی صورتحال اور سیلاب زدگان کیلئے جاری ریسکیو و امدادی کاروائیوں اور بحالی کے کام کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس کی صدرات کی۔

این ایف آر سی سی نے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک کے تخمینے کے مطابق سندھ کے 23، بلوچستان کے 31 خیبر پختونخوا کے 17 اور پنجاب کے 2 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا متاثرین سیلاب کے بجلی کے بل معاف کیے گئے، بچوں کی خوراک کی اشد ضرورت ہے، مخیر حضرات متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں، افواج پاکستان، سرکاری ادارے اور صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ تباہی کے درست پیمانے کا تعین کرنے کے لیے جلد مشترکہ سروے کرایا جائے گا۔ اس طرح نقصان کا تخمینہ مکمل ہو جانے کے بعد بہتر طریقے سے بحالی کا کام شروع کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم نے اپیل کی عطیہ دہندگان، مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز اور معاشرے کے صاحبِ حیثیت طبقوں سمیت پوری قوم سیلاب متاثرہ بچوں کی خوراک کی فراہمی کیلئے آگے بڑھے۔

شہباز شریف نے کہا حکومت سیلاب متاثرین کی فوری نقد امداد کے طور پر اپنے وسائل سے 70 ارب روپے فراہم کر رہی ہے۔ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت اب تک 30 ارب روپے تقسیم بھی کیے جا چکے ہیں۔ سیلاب زدگان کے دو ماہ کے گیس اور بجلی کے بل بھی معاف کر دیے گئے ہیں۔