Sunday, September 8, 2024

نگران وزیراعظم پر تحفظات، سردار اختر مینگل کا نواز شریف کو خط میں شکوہ

نگران وزیراعظم پر تحفظات، سردار اختر مینگل کا نواز شریف کو خط میں شکوہ
August 13, 2023 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحادی سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پر تحفظات کا اظہار کردیا، بی این پی کے سربراہ نے قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کو خط لکھ کر شکوہ کیا۔ 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے نواز شریف کے نام خط میں شکایات کے انبار لگا دئیے، اخترمینگل نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کو خود پر سیاست کے دروازے بند کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔

سردار اختر مینگل نے خط میں نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کرنا حیران کن ہے، ہم پر جو گزررہی ہے وہ ہماری قسمت،جو آپ لوگوں پر گزری اس سے سبق نہیں سیکھا گیا،انہیں آمروں کے ادوار کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں۔

پی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے ایوان میں تیز ترین بلوں کی منظوری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،خط میں لکھااتحادیوں کو اعتمادمیں لئے بغیرقانون سازی جمہوری اداروں کوکمزورکرنےاورجمہوریت کےتابوت میں کیل ٹھوکنے کے مترادف ہے۔

اخترمینگل نے نوازشریف کے نام خط میں مزید لکھا بلوچستان کے مسائل میں کمی کی بجائے حسب روایت اضافہ ہوتا گیا، بلوچستان کے باسیوں کو روزِ اول سے ہی انسان نہیں سمجھا گیا، مسائل میں اضافے کا الزام کسی کو نہیں دیں گے، سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسئلےکے حل کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بی این پی رہنما نے نوازشریف کو لکھے گئے خط میں مردم شماری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، کہا گزشتہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی تقریباً 2 کروڑ 24 لاکھ بنتی تھی اسے 73 لاکھ کم کر دیا گیا۔