Sunday, May 19, 2024

سربیا، فائرنگ واقعہ میں 8 افراد ہلاک، 13 زخمی

سربیا، فائرنگ واقعہ میں 8 افراد ہلاک، 13 زخمی
May 5, 2023 ویب ڈیسک

بلغراد (92 نیوز) - سربیا میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ط

سربین وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سربیا کے گاوں ڈیوبونا میں اکیس سالہ مسلح حملہ آور نے رات 11 بجے کے قریب ایک گروپ پر فائرنگ کر دی۔ جس سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل فورسز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سربیا میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ایک روز قبل بھی سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے اسکول میں 14 سالہ طالبعلم کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ طالبعلم اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔