سربراہ شمالی کوریا کم جونگ نے بیلسٹک میزائل تجربات سے منسلک فوجی افسران کو ترقی دیدی
پیانگ ینگ (92 نیوز) - شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بیلسٹک میزائل تجربات سے منسلک درجنوں فوجی افسروں کو ترقی دے دی۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے شمالی کوریا کا ہدف دنیا کا طاقت ور ترین ایٹمی ملک بننا ہے۔ ہواسونگ 17 میزائل دنیا کا سب سے مضبوط اسٹریٹجک ہتھیار ہے۔
اس موقع پر رہنماء شمالی کوریا کم جونگ ان نے دنیا کی مضبوط ترین فوج تیار کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔