Friday, April 26, 2024

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مصر کا سرکاری دورہ

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مصر کا سرکاری دورہ
May 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مصر کا سرکاری دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصری بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پرتپاک استقبال کیا۔

نیول چیف کی مصری بحریہ کے کمانڈر انچیف اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ نیول چیف نے مصری بحریہ کے جہاز اور دیگر تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا مصر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔