Friday, May 3, 2024

سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
January 23, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ پاک فضائیہ ظہیر سدھو سے کمانڈر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، کمانڈر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا دونوں ملکوں میں خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔