Tuesday, April 23, 2024

یہ الیکشن پی ٹی آئی کا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

یہ الیکشن پی ٹی آئی کا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
December 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہناہے یہ الیکشن پی ٹی آئی کا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے سارے ملک کوداؤ پرلگادیا، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ نے بڑا ساتھ دیا ہے، حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں، یہ تو اسلام آباد کےبلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں جنرل الیکشن کیا کرائیں گے ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گورنر نے تکلیف ہی کی ہے، جمعہ کا دن اہم ہے، ان کے پاس نمبر ہیں تو عدم اعتماد لائیں، گورنر اور اسپیکر میں  پھڈا ہے، وزیرپٹرولیم اور وزیرخارجہ میں پھڈا ہے جبکہ سابقہ اور موجودہ وزیرخزانہ میں  بھی پھڈاہے، ہر طرف بس پھڈا ہی پھڈا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 72گھنٹے اہم ہیں، جمعہ کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتہ جائے گا، پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، مارکیٹیں 8 بجے بند کرانے سے کچھ نہیں ہوگا جبکہ الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔