Friday, March 29, 2024

سربراہ ایرانی فضائیہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سربراہ ایرانی فضائیہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
February 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایرانی فضائیہ کے سربراہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے ہیں۔ نور خان ایئربیس پر ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی، دفاعی اتاشی کرنل مصطفیٰ قنبرپور اور پاک فضائیہ حکام نے بریگیڈیئر جنرل حامد کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس کے علاوہ بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی پاکستان کے دورے میں فضائیہ کی متعدد تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے۔