پ - امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کو امریکا کا غلام قرار دے دیا۔
اتوار کے روز پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف کے نمائندے ملک کی تقدیر کے فیصلے کررہے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ ملک کو امریکا اور ورلڈ بینک کو فروخت کردیا گیا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں کرپشن کی گئی۔ قبائل کی بدولت افغانستان میں روس اور نیٹو کو شکست ہوئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔