Wednesday, April 24, 2024

سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ 92 نیوز کو موصول

سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ 92 نیوز کو موصول
February 15, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور میں سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔

پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے واقعے کی گتھی سلجھ گئی۔ نہ بیٹے کی خواہش اور نہ ہی کسی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونکی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق افغان خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ خاتون کو ڈپریشن ہے اور اسے نیند کی کمی اور زندگی سے بیزاری کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ کچھ عرصہ قبل خاتون کے والد دل کی بیماری کے باعث فوت ہو چکے ہیں۔ خاتون کو ڈپریشن کی ادویات بھی تجویز کی گئی ہیں۔