Wednesday, May 8, 2024

سپین، کیٹالونیا میں شدید ژالہ باری، بارش سے کئی مکانات زیرِ آب

سپین، کیٹالونیا میں شدید ژالہ باری، بارش سے کئی مکانات زیرِ آب
May 27, 2023 ویب ڈیسک

کیٹالونیا (92 نیوز) - سپین کے علاقے کیٹالونیا میں شدید ژالہ باری سے سڑکیں اور گلیاں برف سے ڈھک گئیں جبکہ بارش سے کئی مکانات زیرِ آب آگئے۔

 سپین کے شمال مشرقی علاقے کیٹالونیا میں ژالہ باری نے سڑکوں اور گلیوں کو برف سے ڈھک دیا جبکہ بارش کے نتیجے میں کئی مکانات زیرِ آب آگئے۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ژالہ باری سے متاثرہ سڑکوں کو کلیئر کرنے کے لیے حکام کو ہیوی مشینری کا سہارا بھی لینا پڑا۔ اسپین میں حالیہ چند روز کے دوران ہونے والی بارشوں نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ یہ بارشیں ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب ملک کو خشک سالی کا سامنا ہے۔