Tuesday, April 23, 2024

سپریم کورٹ، پرویز مشرف حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ، پرویز مشرف حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم
November 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے پرویز مشرف حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق اور پنجاب کی رہائی کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔ جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا رانا تنویر کی عمر قید کی سزا پوری ہوچکی ہے، عمر قید کی مدت 14 سال ہے، میرے موکل کو جیل میں 20 سال ہو چکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے رانا تنویر کو 2005ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔