Monday, September 16, 2024

سپریم کورٹ، پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے حکم کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل خارج

سپریم کورٹ، پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے حکم کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل خارج
August 31, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے حکم کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی پنجاب میں چودہ مئی کو الیکشن کے حکم کیخلاف نظرثانی اپیل مسترد کردی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا آئین کسی کی جاگیر نہیں، کوئی ادارہ آئین سے تجاوز نہیں کر سکتا، جب بھی آئین کی خلاف ورزی ہوگی تو عدالت مداخلت کرے گی۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن تین ماہ میں انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیئے قانون میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو مل چکا، عدالت نے جواب دیا یہ سوال ان کے پاس موجود ہی نہیں تاریخ کون دے گا۔