Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ وزیراعظم اور وزراء کی گرفتاری کا حکم دے، مریم نواز

سپریم کورٹ وزیراعظم اور وزراء کی گرفتاری کا حکم دے، مریم نواز
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ سے وزیر اعظم اور وزرا کی گرفتاری کا حکم دینے کا مطالبہ کردیا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بیوروکریسی کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد سے بھی رو کا جائے۔ عمران خان نے مقدمات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالتی احکامات کو پاؤں تلے روندھا، جعلی خط اور غیر ملکی سازش کا ڈرامہ رچا کر سفارتی تعلقات کو خراب کیا۔

اس سے قبل مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ ووٹنگ کراؤ بزدلو! لکھا کہ عدم اعتماد سے خائف جنونی نے پورے ملک کو منجمد کردیا، بائیس کروڑ کی آبادی کا ملک کئی ہفتے سے بغیر حکومت کے ہے، آئین کی کھلی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کی حکم عدولی کا انجام برا ہوگا۔ بیوروکریسی، انتظامیہ کو حکومت کی طرف سے آنے والے کسی بھی احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کرنا چاہیے۔