Wednesday, May 8, 2024

سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کےخلاف کیس میں دوبارہ درخواست دائر کرنے کی استدعا منظور کر لی

سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کےخلاف کیس میں دوبارہ درخواست دائر کرنے کی استدعا منظور کر لی
August 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ درخواست دائر کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو ان حلقہ بندیوں سے متعلق تھی جو نوٹیفائی ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کریں گے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔