Saturday, July 27, 2024

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
August 15, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے 16 مئی 2023ء کو آخری سماعت کی تھی، سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کی 47 سماعتیں کر چکی ہے۔