Monday, June 27, 2022

سپریم کورٹ نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا
February 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

 سپریم کورٹ میں کے پی بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں کرانے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایبٹ آباد بنچ نے الیکشن کمیشن کو سنے بغیر شیڈول موخر کر دیا۔ یکم فروری کی سماعت کا نوٹس دو فروری کو موصول ہوا۔ الیکشن کمیشن کو ںوٹس ملنے تک ہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات موخر کر چکا تھا۔ پانچ اضلاع کے شیڈول مؤخر کرنے کی درخواست پر 18 اضلاع کا الیکشن موخر کر دیا گیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کو فیصلے سے پہلے الیکشن کمیشن کا مؤقف سننا چاہیے تھا۔ اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ کے پی میں موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے کیسں کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔