Saturday, May 18, 2024

سپریم کورٹ نے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی

سپریم کورٹ نے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی۔ عدالت نے 200 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دے دی۔

 چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی فوری طور پر زمین کا قبضہ واگزار کرائیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے منظوری بظاہر سیکشن افسر نے دی۔ منظوری کے خط میں مجاز اتھارٹی کا کہیں ذکر نہیں۔ قانون کے مطابق زمین صرف تعلیمی، مذہبی یا رفاعی مقاصد کیلئے دی جا سکتی ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کو زمین دینا رفاعی مقاصد میں نہیں آتا۔

 عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری بھی غیر قانونی قرار دی۔