Saturday, May 18, 2024

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ اختیارات معطل کردیئے

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ اختیارات معطل کردیئے
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ اختیارات معطل کردیئے۔ 

عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کو ریکارڈ سمیت پیر کواسلام آباد طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیاڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا ریکارڈ پیش کریں، جو رولنگ دی اسکی بنیاد پیش کریں۔ حمزہ شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی اختیارات فی الحال معطل کیے جاتے ہیں۔ عدالتی فیصلے تک حمزہ شہباز ٹرسٹی کے طور پر کام کریں گے۔

ڈپٹی اسپیکرکے وکیل عرفان قادرنے مؤقف اختیار کیا عدالت سے درخواست ہےکی خود کو اسپیکر کی جگہ پررکھیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ اسپیکر نے عدالتی حکم کو غلط سمجھا، اگر فرض کرلیں اسپیکر کی رولنگ غلط تھی تو پھر اگلا قدم کیا ہوگا؟

عرفان قادر نے مؤقف اختیار کیا اس پر ہم تحریری جواب بھی دیں گے،
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ وکیل صاحب یہ سوموٹو کیس نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےہم دیکھنا چاہتے ہیں کیا اسپیکر صاحب کے ہاتھ میں چودھری شجاعت حسین کا خط تھا؟ ہم وہ خط دیکھنا چاہتے ہیں، ڈپٹی سپیکر نے اس خط کی بنیاد پر رولنگ دی، آپ نے کس طرح 10 ووٹ نکالے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے با دی النظر میں آپ کی رائے یہی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست تھی۔

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کے وکیل سے کہا آپ کے موکل جس آفس کو ہیڈ کر رہے ہیں اس پر گہرے بادل ہیں۔