Tuesday, April 23, 2024

سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کیخلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کیخلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کیخلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا، صدارتی ریفرنس منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے لیے دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ ہونے تک منحرف ووٹ گنتی میں شمار نہ کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے 21 مارچ 2022ء کو آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔ ریفرنس میں عدالت عظمیٰ سے 4 سوالوں کے جواب مانگے گئے ہیں۔