Tuesday, May 7, 2024

سپریم کورٹ میں ججز تقرری کا معاملہ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ میں ججز تقرری کا معاملہ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے معاملہ پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے لکھا کہ پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت جوڈیشل کمیشن ممبران نے کئی بار رولز میں ترمیم کا مطالبہ کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ججز تقرری میں سنیارٹی، میرٹ اور قابلیت کو دیکھنا ہوتا ہے، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جگہ جونیئر جج کو تعینات کیا گیا۔