Thursday, April 25, 2024

‏سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، شیخ رشید

‏سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، شیخ رشید
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ‏سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔ نیب قانون میں من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی، نہ من پسند قانون سازی ہوگی نہ نواز شریف آئے گا۔