Saturday, May 18, 2024

سپریم کورٹ کی ججمنٹ پر ہی ق لیگ کے دس ووٹ مسترد ہوئے، رانا ثناء اللہ

سپریم کورٹ کی ججمنٹ پر ہی ق لیگ کے دس ووٹ مسترد ہوئے، رانا ثناء اللہ
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے سپریم کورٹ کی ججمنٹ پر ہی ق لیگ کے دس ووٹ مسترد ہوئے۔

رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے فیصلے جوڈیشل روایات کے مطابق کئے جائیں گے۔ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔ نہ کہیں پیسہ چلا نہ ہی بندے غائب ہوئے۔ پارٹی قیادت کی ہدایات سے انحراف کرنے والے ڈی سیٹ ہوں گے۔ قوم جتنی جلدی انکا قلع قمع کرنے کا ذہن بنا لے اتنا ہی اچھا ہو گا۔ احتجاج کرنے والوں کا علاج پہلے کی طرح ہی ہو جائے گا۔