Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ کو پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ

سپریم کورٹ کو پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ
December 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

ہفتہ کو خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہنا گورنر کا آئینی حق ہے۔ الیکشن وقت پرہوں، اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔

خواجہ سعد رفیق بولے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خلا ہے، عارضی ریلیف کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب کو عدالت نے مکمل ریلیف دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ مخلوط حکومت آئینی تبدیلی کے ذریعے قائم ہوئی ہے۔ کہا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دو صوبائی حکومتیں ہیں لیکن دونوں عوام کی خدمت نہیں کر رہیں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا پی ٹی آئی اسمبلیوں کے ساتھ مذاق کر رہی ہے۔