Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
November 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ میں ہوئی۔ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بار کونسل کے نمائندے اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ صدرممکت عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے حلف لیا۔ حلف برداری کی  تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نئے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے باہر انکے نام کی نیم پلیٹ بھی نصب کر دی گئی۔

واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس ہیں۔