Thursday, March 28, 2024

سپریم کورٹ کے حکم کے تابع آپ ایوان کی کاروائی چلائیں، شہبازشریف

سپریم کورٹ کے حکم کے تابع آپ ایوان کی کاروائی چلائیں، شہبازشریف
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے تابع آپ ایوان کی کاروائی چلائیں۔

شہباز شریف کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا اسپیکر صاحب امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایوان چلائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایوان چلائیں گے۔ چاہتے ہیں عالمی سازش پر بھی بات ہو گی۔

شہباز شریف نے جوابا کہا اسپیکر صاحب آپ توہین عدالت کریں گے، اگر عدالت کی حکم عدولی کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔