Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب
April 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی قرار دیدی اور قومی اسمبلی بحال کر دی تھی۔ عدالت نے صدر کا اسمبلی تحلیل کرنا کالعدم قرار دیکر اسمبلی بحال کی، وفاقی کابینہ کو بحال کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے عدالت نے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا، فیصلہ متفقہ ہے۔

فیصلہ کے مطابق اسپیکر اجلاس فوری بلا کر عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں، قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل 10:30 بلایا جائے۔ وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کے اہل نہیں تھے۔ اسپیکر عدم اعتماد پر ووٹنگ تک اجلاس ملتوی نہیں کر سکتا۔ حکومت کسی صورت ارکان کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتی۔

آرٹیکل 63 اے پر عدالتی فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ عدم اعتماد کامیاب ہو تو فوری نئے وزیراعظم کا الیکشن کرایا جائے۔ سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر فوری عمل در آمد کرنے کا حکم صادر کر دیا تھا۔