Thursday, May 2, 2024

سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے ازخود نوٹس مسترد کردیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ردعمل

سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے ازخود نوٹس مسترد کردیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ردعمل
March 1, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے ازخود نوٹس مسترد کردیا ہے، فیصلہ پانچ نے نہیں سات ججز نے دیا جبکہ دو ججز پہلے ہی اختلاف کرچکے تھے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل میں کہا کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا چاہئے، وفاقی حکومت عدالت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے جسٹس منصور کے نوٹ کا دوسرا پیراگراف اہمیت کا حامل قرار دے دیا، کہا اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ دو ججز کے نوٹ سے اتفاق کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی قانونی ٹیم عدالتی فیصلے پر نظرثانی دائر نہیں کے گی، دو ججز نے کہا کہ یہ درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، یہ درخواستیں چار تین کے تناسب سے مسترد ہو گئی ہیں، دو ججز نے خود کیس سننے سے معذرت کی، بڑی تیز رفتاری سے عدالتی کارروائی ہوئی۔

وزیرقانون نے الزام عائد کیا ہے کہ سب سے زیادہ قانون صدر نے توڑا، جنہوں نے فیصلہ کرکے تھونپا اور پھر اسے واپس لے لیا، دونوں ہائیکورٹس میں معاملات ابھی لینڈنگ ہیں وہیں پرتشریح ہوگی، ہم آن ریکارڈ کہہ رہے کہ کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا۔