Wednesday, May 8, 2024

سپریم کورٹ کا ہائی پروفائل کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روکنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ہائی پروفائل کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روکنے کا حکم
May 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روکنے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیئے یہ کارروائی کسی کو ملزم ٹھہرانے یا شرمندہ کرنے کیلئے نہیں، عدالتی کارروائی کا مقصد صرف یہ ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم کی شفافیت اور ساکھ کر برقرار رکھا جائے۔

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے اور نیب پراسیکیوشن کا تمام ریکارڈ سیل کرنے کا بھی حکم،، تاحکم ثانی کوئی کیس عدالتی فورم سے واپس نہ لینے کا بھی کہہ دیا۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کرلیا جبکہ پراسیکیوٹرز سمیت تمام متعلقہ افسران سے تحریری جواب بھی طلب کرلیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔