Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرکے نیک نیتی سے عملدرآمد کرانا سب کی ذمہ داری ہے، چودھری پرویزالہی

سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرکے نیک نیتی سے عملدرآمد کرانا سب کی ذمہ داری ہے، چودھری پرویزالہی
July 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرکے نیک نیتی سے عملدرآمد کرانا سب کی ذمہ داری ہے۔

چودھری پرویزالہی نے ویڈیو پیغام میں کہا پی ٹی آئی اور نون لیگ سمیت تمام پارٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے احکامات کے عین مطابق ہو گا۔ ایوان کے اندر بڑا اچھا اور دوستانہ ماحول ہو گا۔ وزیراعلی کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سےعمل کرائے۔ کوئی ٹینڈر ہو گیا ہے تو حکومت فوری ختم کرائے۔ وزراء اور مشیر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔