Friday, May 17, 2024

سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کا حکم برقرار ہے، تحریری حکم نامہ

سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کا حکم برقرار ہے، تحریری حکم نامہ
May 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ آف پاکستان نے 14 مئی کو انتخابات کا حکم برقرار رکھنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کا حکم برقرار ہے، تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے۔

عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، سپریم کورٹ نے 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔