Sunday, May 5, 2024

سپریم کورٹ ازخود نوٹس نو ججز کو نہیں، فل کورٹ کو سننا چاہیے، خواجہ آصف

سپریم کورٹ ازخود نوٹس نو ججز کو نہیں، فل کورٹ کو سننا چاہیے، خواجہ آصف
February 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس سے متعلق کچھ سوالات اٹھائے گئے۔ مستقبل میں اس کے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا از خود نوٹس نو ججز کو نہیں بلکہ فل کورٹ کو سننا چاہیے۔ فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔

خواجہ آصف مزید بولے کہ آئین کو ری رائٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں۔ نواز شریف کی حکومت ختم کرکے زیادتی کی گئی۔ عمران خان نے اپنے محسنوں کو گالیاں دیں۔ ایک ماہ میں تو چھت کا لینٹر اتر جاتا ہے، ان کی ٹانگ کا پلستر چھ مہینے میں بھی نہیں اترا۔

دوران اجلاس ایوان نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔