Friday, May 17, 2024

سپریم کورٹ آئینی ادارہ، جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ آئینی ادارہ، جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
March 22, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اختیارات حاصل ہیں جن کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے۔ اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جسے ہم تحفظ فراہم کریں گے۔ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے، آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔