سپراسٹار فٹ بالر میسی نے ارجنٹینا کو فٹ بال ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا
دوحہ (92 نیوز) - سپراسٹار فٹ بالر میسی نے اپنی کلاس ثابت کر دی۔ ارجنٹینا کو فٹ بال ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کا پہلا گول میسی نے پینلٹی کک پر داغا۔ دو گول انکے شاگرد نوجوان فٹبالر جولین ایلواریز نے کئے اور اپنی ٹیم کو چھٹی بار ورلڈکپ کے فائنل تک پہنچایا۔
میسی کے پہلے گول کے بعد سے کروشیا کی ٹیم پورے میچ میں دباؤ میں رہی۔ کھلاڑی کئی کوششوں کے باوجود گول نہ کر سکے۔ تیسرے گول کیلئے میسی کے خوبصورت رن کا موازنہ انکے مداح میراڈونا کے گول آف سنچری سے کرنے لگے۔