Saturday, April 27, 2024

سپر ٹیکس اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش،انڈیکس میں 1665 پوائنٹس کی کمی

سپر ٹیکس اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش،انڈیکس میں 1665 پوائنٹس کی کمی
June 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نئے ٹیکسز کا سیلاب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بہا لے گیا، سپر ٹیکس لگانے کے حکومتی اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رجحان رہا، مندی سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کا اختتام بھی مندی کے ساتھ ہوگیا۔

جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1665 پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 41051 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس میں 3 اعشاریہ 9 فیصد گراوٹ ریکارڈ ہوئی جبکہ ایک موقع پر مارکیٹ میں 19 سو سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

جمعہ کے روز مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا 285 کے شئیر کی مالیت میں کمی 63 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 16 کےحصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سستے داموں میں مختلف کمپنیوں کے خریدے گئے حصص کو منافع میں
فروخت کیا ہے جس کے بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہے۔