Thursday, March 28, 2024

صوبائی وزیرکھیل  کا فٹ بال گراونڈ کا دورہ ، ٹرافیوں کی خود صفائی کی

صوبائی وزیرکھیل  کا فٹ بال گراونڈ کا دورہ ، ٹرافیوں کی خود صفائی کی
October 3, 2016
کراچی (92نیوز)صوبائی وزیر کھیل  محمد بخش مہر کا کراچی کے ویران فٹ بال گراونڈز کا دورہ ،فٹ بال بھی کھیلی اور پرانی ٹرافیاں بھی خود صاف کیں ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے  نو جوان اور متحرک صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے ابھی تک صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے چاہے کچھ عملی قدم نہ اٹھایا ہو مگر اچانک دورے ضرور کر رہے ہیں اس سلسلے میں موصوف نے کراچی کے ویران فٹ بال گروانڈز کا دورہ کیا اورجب ان کی نظر  گرد میں اٹی ماضی کی فٹ بال ٹرافیوں پر پڑی تو رہا نہ گیا اور جیب سے رومال نکال کر ٹرافیاں پر جمی حکومتی بے حسی کو اپنے ہاتھوں سے صاف کر نے لگے اور پھر چرایا شوق فٹ بال کھیلنے کا تو ایک بار پھر جوگرز پہنے فٹ بال پوسٹ پر گول کرنے کی مشق شروع کردی۔  فٹ بال کا کھیل کراچی اور خصوصا لیاری کی جان ہے مگر ماضی میں آباد رہنے والے گراونڈ آج ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔