Thursday, April 25, 2024

چارسدہ : سپیشل برانچ میں تعینات سب انسپکٹر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

چارسدہ : سپیشل برانچ میں تعینات سب انسپکٹر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
October 24, 2016
چارسدہ (92نیوز) چارسدہ میں ایک اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سردریاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تفریخی مقام سردریاب کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ صبح پیش آیا۔ سب انسپکٹر اکبر خان ڈیوٹی کے لیے پشاور جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر اکبر خان سپیشل برانچ میں تعینات تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔